پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی کی کال پر کارکنان کو نہ لانے والوں کو آئندہ انتخابات میں مشکل کا سامنا ہوگا، پی ٹی آئی کے نئےصوبائی صدر اب ان چیزوں کو سنبھالیں گے،
پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹے کے تھیلے پر اپنی تصویر لگانے سے آپ لیڈر نہیں بن جائیں گی۔
صدر مملکت نے ابوظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا
آپ نے قوم کا کتنا پیسہ اپنی تشہیر پر لگایا معلوم کرنے عدالت جائیں گے،پنجاب حکومت نے ایک سال میں اپنے اشتہارات پر اربوں روپے لگائے۔
چھبیس ویں ترمیم کو ہم نے چیلنج کیا ہے اس کا فیصلہ جلدی آنا چاہئے، اپوزیشن کی کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔