صدر مملکت نے ابوظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا

image

صدر مملکت آصف زرداری نے ابوظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں ابوظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان دینے کی تقریب ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی،وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی

بعدازاں  صدر آصف زرداری اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ،ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں ممالک نے کاروبار، انفراسٹرکچر ، ثقافت اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان دیرینہ عوامی اور ثقافتی تعلقات ہیں، انہوں نے یواے ای کی غیر متزلزل حمایت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا اوردوطرفہ تعلقات کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی کابینہ میں توسیع،نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

صدر مملکت آصف زرداری نے متحدہ عرب امارات کی قابل ذکر ترقی کو سراہا،دونوں ممالک کے درمیان قریب تر اقتصادی اور تجارتی تعلقات فروغ دینے پر زوردیا گیا۔

ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، ولی عہد ابو ظہبی نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشتیں دونوں ممالک میں اعتماد اور پائیدار تعلقات کی عکاس ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے شیخ خالد بن محمد بن ز ید کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.