اسرائیلی فوج نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے پر اپنی تحقیقات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق فوج اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی۔
بجٹ کی تیاری میں محروم طبقات کو مدنظر رکھا جائے،شرکا
جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن پسپا ہوگیا تھا،حماس نے 3 مرحلوں میں حملہ کیا،فلسطینی جنگجوؤں نے علاقے کی آبادیوں اور سڑکوں کا کنٹرول حاصل کرلیاتھا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 5ہزار افراد حملے کے دوران غزہ سے اسرائیلی سرحد کے اندر داخل ہوئے۔دوسری جانب موساد چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ایجنٹس نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 والے حملے سے پہلے لبنان میں پیجر اسمگل کیے۔
موساد چیف کے مطابق ایجنٹس نے حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کے لیے 500 پیجرز کی پہلی کھیپ 7 اکتوبر سے پہلے لبنان پہنچائی تھی، گزشتہ سال 17 ستمبر کو لبنان بھر میں ہزاروں پیجر ڈیوائسز ایک ساتھ پھٹیں۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدے
پیجر دھماکے کا نشانہ حزب اللہ کے جنگجو اور اراکین تھے،یہ واقعات ایک وسیع اسرائیلی انٹیلیجنس آپریشن کا حصہ تھے،پیجر حملہ کامیاب رہا جس میں ہزاروں پیجرز اور واکی ٹاکی پھٹے۔
یاد رہے گزشتہ سال لبنان میں پیجر دھماکے میں 51 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔