میکسیکو اور کینیڈا پر 4 مارچ سے 25 فیصد ٹیرف نافذ ہو جائے گا، ٹرمپ

image

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ میکسیکو اور کینیڈا پر 4 مارچ سے 25 فیصد ٹیرف نافذ ہوجائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کی مصنوعات پراضافی 10 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی جائے گیا، نئے ٹیرف 10 فیصد ڈیوٹی کے علاوہ ہوں گے جو 4 فروری کولگائی گئی تھی۔

امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ان ممالک سے مہلک منشیات فینٹنل کی آمدکے باعث ٹیرف عائد کیا، چین کی مصنوعات پرامریکا کا مجموعی ٹیرف 20فیصد ہوجائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدراوربرطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرکی مشترکہ پریس کانفرس، ٹرمپ نےکہا کہ روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ ابھی نہیں ہوا توکبھی نہیں ہوگا، جنگ کے خاتمے کے بعد یوکرین کی بحالی پربات ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.