مجھے زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا، عمر اکمل

image

قومی کرکٹرعمر اکمل کا نے دعوی کیا ہے کہ انہیں زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا۔

34 سالہ قومی ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل نے کہا کہ 14 لڑکے پریکٹس کررہے ہوتے تھے مجھے ایک کرسی دے کر سائیڈ پر کردیا گیا تھا جب کوچ مکی آرتھر کو کہتا تھا تو وہ کہتے تھے کہ نیٹ بولر کو بول دو کہ تمہیں پریکٹس کروادیں۔

ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، محمد رضوان

انہوں نے کہا کہ کوچ سے کہتا تھا کہ کوچنگ اسٹاف سے کہہ دیں، سیکنڈ کوچ شاہد اسلم سے کہا کہ مجھے پریکٹس کروا دیں، انہوں نے بولا کہ میں تمہیں نہیں کروا سکتا، ہیڈ کوچ نے سختی سے منع کیا ہے۔

اس وقت سرفرازکپتان تھا جب ان سے کہا تھا توانہوں نے بھی کوچ کے ساتھ جانے کہہ دیا، میں نے سرفراز سے کہا کہ تم کپتان ہو، میں تم سے بڑے بڑے کپتانوں میں کھیلا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2017 کے بعد مجھے سائیڈ پرکیا گیا، اس وقت وہ اپنا سسٹم لے کر چلے، میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارم بھی کیا لیکن اب تک مجھے باہر بٹھایا ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.