رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاورمیں ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ساڑھے6 بجے شروع ہوگا۔
زکوٰۃ کٹوٹی ، تمام بینک اور مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے
کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے، رمضان کے چاند کی رویت کا اعلان چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند کی عمر تقریباً12گھنٹے 45منٹ ہوگی، سعودی خبرایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب کی سپریم کورٹ کا اجلاس آج ہوگا، سعودی عرب سپریم کورٹ کی شہریوں سے رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔