ایک اور سنگ میل عبور، وراٹ کوہلی کے 300 ون ڈے میچز

image

انڈیا کے سپرسٹار بیٹر وراٹ کوہلی نے اپنے کامیاب کرکٹ کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 300 ون ڈے میچز مکمل کر لیے ہیں۔

وراٹ کوہلی نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے آخری میچ حاصل کیا۔

وراٹ کوہلی ایک لمبے عرصے تک فارم سے باہر تھے تاہم چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ وننگ سینچری سکور کر کے انہوں نے اپنی ون ڈے کرکٹ کی فارم بحال کی۔

اپنے 300 ویں ون ڈے میچ میں وراٹ کوہلی 14 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کی 82 ویں جبکہ ون ڈے کیریئر کی 51 ویں سینچری سکور کی تھی۔

اپنے مداحوں میں ’کنگ کوہلی‘ کہلانے والے وراٹ کوہلی طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم رہے ہیں تاہم ان کے متعلق یہ قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ ان کے اور انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما کے جلد ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی پہلے ہی ٹی20 انٹرنیشنل سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں۔

36 سالہ وراٹ کوہلی نے سنہ 2023 کے بعد پاکستان کے خلاف پہلی سینچری اس ایونٹ میں سکور کی۔ یوں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز سے انڈیا نے فتح حاصل کی اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کی۔

اس اننگز کے بعد وراٹ کوہلی کے ساتھی کے ایل راہل کا کہنا تھا کہ ’وراٹ کوہلی میں ابھی بھی بہت کرکٹ باقی ہے۔‘

کے اہل رائل کا دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تین سو ون ڈے کھیلنا بہت بڑی بات ہے، وراٹ ایک غیرمعمولی کھلاڑی رہے ہیں، الفاظ کم پڑ جاتے ہیں کہ انہوں نے انڈین کرکٹ کے لیے کتنی شاندار خدمات سر انجام دی ہیں۔‘

’ہم سب بہت خوش ہیں کہ انہوں نے پچھلے میچ میں سینچری بنائی اور وہ واقعی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.