پاکستان میں مارے جانے والے ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت ہو گئی

image

اسلام آباد: پاکستان میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت ہو گئی۔

تحقیقاتی ادارے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ اور افغانستان میں دہشتگرد اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت ہو گئی ہے۔

28 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے میں 14 دہشتگردوں کوہلاک کیا۔ اور ان ہلاک دہشتگردوں میں افغان دہشتگرد بھی شامل تھے۔ شناخت ہونے والے افغان دہشتگرد کا تعلق ضلع چک صوبہ میدان وردک افغانستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پولیس کی تفتیش سست اور ملٹری کی تیز تھی؟ ، جسٹس حسن اظہر رضوی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 جنوری کو بھی ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دوران آپریشن افغان دہشتگرد ہلاک کیا گیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان ہر قسم کے دہشتگردوں کی افزائش گاہ بن چکا ہے۔ اور عبوری افغان حکومت کے اہلکار فتنہ الخوارج کی مکمل سہولت کاری کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.