عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی ، رویت ہلال ریسرچ کونسل

image

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے کہ اس سال 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30 مارچ  کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بہ آسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کا امکان

خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر تین بجکر 58 منٹ پر پیدا ہو گا ، 29 رمضان المبارک 30 مارچ کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلیے 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.