پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ لوگ ووٹ بھی دیتے ہیں اور سیاستدانوں کی عزت بھی نہیں کرتے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام عدل کو ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے،پی ٹی آئی کے پاس سیاست کو ٹھیک کرنےکا ایک موقع ہے،میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی یہ موقع ضائع کررہی ہے۔
گلیات میں شدید برف باری،سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد
اس وقت ن لیگ کی بھی اتنی خواہش نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل ہو،پیپلز پارٹی کی بھی کابینہ میں شامل ہونے کی کوئی خواہش نہیں تھی،ہم نے اس سسٹم کو چلانا ہے یہ ہماری مجبوری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف سبزیاں سستی ہوئی ہیں،کنسٹریکشن میٹریل مہنگے ہوئے،مہنگائی پر خرم دستگیر سےمیں ڈبیٹ کرنا نہیں چاہتا،اگر کوئی وزیرآئے تو میں اس سے مہنگائی پر ڈبیٹ کرنے کیلئے تیار ہوں۔
پاکستان کا ہر خطہ ترقی اور ترقی کے یکساں مواقع کا مستحق ہے،احسن اقبال
ہمارا ان کے ساتھ بہت سارے معاہدے ہوئے تھے،ملک میں کوئی آئیڈل سیچویشن نہیں ،سب گورکھ دھنداہے،پیپلز پارٹی کبھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹی،ن لیگ ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے پیچھے ہٹ گئی۔