بنوں کینٹ: فتنہ الخوارج کا دہشت گرد حملہ ناکام ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں چھ خارجی مارے گئے

image

سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، بروقت کاروائی کے دوران انٹری پوائنٹ پر چھ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ خارجیوں کے حملے میں نو شہری شہدی، سولہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، اس وقت خارجیوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔

خارجیوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی کے ذریعہ بازار سے ملحقہ ایریا میں دھماکہ کیا،اس بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری شہید اور 16 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔خوارج کے حملے میں قریبی مسجد بھی شہید ہوگئی۔

سیکیورٹی فورسز کاضلع خیبر میں آپریشن،10خوارج ہلاک

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، خارجیوں کا رمضان المبارک میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.