چمپئنز ٹرافی کا انعقاد بہت اچھا کیا گیا: نائب صدر انڈین کرکٹ بورڈ

image
انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ’چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد بہت اچھے طریقے سے کیا گیا ہے، یہ ایک کامیاب ایونٹ ہے۔‘

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں منعقد ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں شرکت کے دوران کیا۔

راجیو شکلا شمیت بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ملائشیا کے کرکٹ بورڈز کے عہدیداران خصوصی طور پر دوسرے سیمی فائنل میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے تھے۔

راجیو شکلا نے قذافی سٹیڈیم میں وفد کے دیگر اراکان کے ہمراہ نہ صرف جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے دلچسپ مقابلے سے لطف اندوز ہوئے بلکہ کھانا کھایا اور چائے بھی پی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ’انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ اس لیے نہیں کر سکی کیونکہ حکومت سے اجازت نہیں ملی، ہائبرڈ ماڈل مؤثر ہے، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان میچز ہو رہے ہیں۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے روابط حکومت کی منظوری پر منحصر ہیں، جب تک بی سی سی آئی کو اجازت نہیں ملتی، دو طرفہ کرکٹ نہیں ہو سکتی، دونوں ممالک کو باہمی کرکٹ کے لیے حکومتی سطح پر تعاون کرنا ہو گا۔‘

پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کے منعقد ہونے پر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ’بڑے عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی کا ایونٹ منعقد ہوا جو کہ اچھی بات ہے، بہت اچھا ایونٹ جا رہا ہے، ان لوگوں نے اچھی طرح سے چیمپئنز ٹرافی کو منعقد بھی کیا ہے۔‘

چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا کے پاکستان نہ آنے پر بات کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ ’انڈیا کی ٹیم وکٹ اور پچ کے بھروسے نہیں کھیلتی ہے، وہاں بھی طرح طرح کی پچز اور گراؤنڈ ہیں، انڈین ٹیم اپنی پرفارمنس پر کھیلتی ہے، کھلاڑی اپنے دم پر کھیلتے ہیں۔‘

’انڈیا اور پاکستان میچز کا تو ہر ملک چاہے گا کہ میچز ہوں، اور ہر ملک چاہے گا کہ انڈیا اور پاکستان کا میچ اس کے گراؤنڈ میں ہو۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.