دوسرا سیمی فائنل: انڈیا سمیت مختلف کرکٹ بورڈز کے عہدیدار لاہور میں

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔

دوسرے سیمی فائنل کو دیکھنے کے لیے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے عہدیداران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے ہمراہ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

انڈیا کے علاوہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے عہدیدار خصوصی طور پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔

بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا سیمی فائنل کے تماشائیوں میں شامل ہیں۔

وہ منگل کو پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے روجر ٹوز، جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے محمد موساجی اور اساق موزیکی بھی قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

اسی طرح سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے فاروق احمد اور ملائیشیا کرکٹ بورڈ کے ماہندہ ولی پورم بھی لاہور میں سیمی فائنل دیکھ رہے ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد انڈیا نے میگا ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی تھی۔

انڈیا کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کی وجہ سے اب ایونٹ کا فائنل دبئی میں ہو گا، یوں دوسرا سیمی فائنل پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی کا آخری میچ ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.