سرِعام خاتون پر تشدد کا واقعہ۔۔ وائرل ویڈیو نے طوفان کھڑا کر دیا ! پولیس نے کیا ایکشن لیا؟

image

اسلام آباد کے ایف-9 پارک میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان نے خواتین کو سڑک پر زدوکوب کیا، ان کے زیورات اور نقدی چھین لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان خواتین کو بالوں سے پکڑ کر بے رحمی سے گھسیٹ رہے ہیں جبکہ راہگیر بے بسی سے یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ملزم جمال اور اس کے ساتھیوں نے 23 فروری کی رات خواتین پر حملہ کیا، 10 تولہ سونا اور 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم نے ان پر اس کے خاندان کی تصاویر لینے کا الزام لگاتے ہوئے خاتون اور ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، مقدمہ درج ہوتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا، برآمدگی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم اور عوام کے عدم تحفظ کا ایک اور ثبوت بن گیا ہے، جہاں شہری پارکوں اور عوامی مقامات پر بھی محفوظ نہیں رہے۔ حکام سے مطالبہ ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.