سونے کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی کمی یا اضافے کے مستحکم رہی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر جمی رہی، جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اگر 22 قیراط سونے کی بات کی جائے تو 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 491 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 2,910 ڈالر پر برقرار ہے۔