خیبر پختونخوا میں تحریک طالبان پاکستان کے حملے، پانچ پولیس اہلکار ہلاک

image

خیبر پختونخوا میں پاکستانی طالبان نے مختلف حملوں کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک جبکہ چھ کو زخمی کردیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جمعے کو بتایا کہ ’صوبے میں پانچ مختلف مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔

پاکستانی طالبان جن کی تنظیم کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کہا جاتا ہے نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان نے مارچ کے وسط میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ’موسم بہار کی مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ گروپ اب تک غیر محفوظ افغان سرحد کے ساتھ واقع صوبہ خیبر پختونخوا میں 80 سے زائد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس کے سربراہ قاسم علی نے بتایا کہ حالیہ عرصے میں ’پولیس پر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔‘

قاسم علی کہتے ہیں  کہ ’ٹی ٹی پی کی جانب سے حملے کے اعلان کے صرف دو روز کے دوران نو اضلاع میں پولیس کے خلاف حملے ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’پولیس نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے ان حملوں کا جواب دیا ہے۔‘

بلوچستان میں رواں ماہ ٹرین ہائی جیکنگ کا ڈرامائی واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں حکام کے مطابق تقریباً 60 افراد مارے گئے، جن میں سے آدھے حملے میں ملوث علیحدگی پسند تھے۔

اسلام آباد میں قائم ادارے ’سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز‘ کے مطابق سنہ 2024 پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے گذشتہ 10 برسوں کے دوران سب سے زیادہ مہلک تھا۔‘

اس ادارے کا مزید کہنا ہے کہ ’گذشتہ برس کے دوران پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 1600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں سے تقریباً آدھے سکیورٹی فورسز سے تعلق رکھتے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.