ہم نیوز کے اینکر مزمل سہروردی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

image

لاہور: ہم نیوز کے اینکر پرسن مزمل سہروری کو تمغہ امتیاز کا اعزاز سے نوازا گیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور ہم نیوز کے اینکر پرسن مزمل سہروردی کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ انہیں گورنر ہاؤس لاہور کی تقریب میں اعزاز عطا کیا گیا۔

مزمل سہروری نے صحافت میں اپنے کیریئر کا آغاز 1991 میں روزنامہ پاکستان سے کیا۔ مزمل سہروردی نوائے وقت سمیت مختلف قومی اخبارات کے چیف رپورٹر اور چیف ایڈیٹر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے، وزیر اعظم

مزمل سہروردی نیوز چینل کے بیورو چیف اور حالات حاضرہ کے متعدد پروگرامز کے اینکر اور تجزیہ کار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ مزمل سہروردی نے شعبہ صحافت میں تحقیقاتی رپورٹنگ کے ساتھ قومی اخبارات میں کالم نگاری کے فرائض بھی انجام دیئے۔

مزمل سہروردی ہم نیوز پر پاکستان کے سیاسی منظر نامے کے پروگرام خبر اور تجزیہ کے تجزیہ نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.