ایزی پیسہ نے ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس متعارف کروا دی، فری سبسکرپشن کی سہولت کے ساتھ

image

26 مارچ 2025: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے اپنی ڈیجیٹل انشورنس مارکیٹ پلیس متعارف کروا دی ہے، جو لاکھوں پاکستانیوں کے لیے انشورنس کو زیادہ قابلِ رسائی، سستی اور آسان بنا رہی ہے۔ یہ پلیٹ فارم صحت، زندگی، موبائل، آمدنی کے تحفظ، گاڑیوں کی انشورنس، ملکی و بین الاقوامی سفر، اور ڈاکٹر سے مشاورت جیسے جامع انشورنس کوریج فراہم کرتا ہے۔ ان خدمات کی پیشکش پاکستان کی نمایاں انشورنس کمپنیوں جیسے کہ ای ایف یو لائف، ای ایف یو جنرل، آئی جی آئی لائف، آئی جی آئی جنرل، ویب ڈاک، اور اولا ڈاک کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

انشورنس کو ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی بنانے کے وژن کے تحت، ایزی پیسہ کی اس نئی انشورنس مارکیٹ پلیس پر تمام ماہانہ پلانز کے لیے پہلے مہینے کی فری سبسکرپشن دی جا رہی ہے۔ اس سے انشورنس زیادہ سستی اور شفاف بنے گی، جبکہ صارفین کو فوری طور پر 25,000 سے زائد ماہر ڈاکٹروں سے ویڈیو اور آڈیو کے ذریعے مشورہ کرنے، رعایتی فیس پر کلینک وزٹ اور لیب ٹیسٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

اے آئی کی مدد سے چلنے والی یہ انشورنس مارکیٹ پلیس انشورنس تک رسائی کے روایتی طریقوں میں انقلاب لا رہی ہے، جو صارفین کو ایک زیادہ ذہین، تیز اور سہل تجربہ فراہم کرتی ہے۔ صارفین حقیقی وقت میں بات چیت کر سکتے ہیں، اپنی ضروریات کے مطابق بہترین انشورنس آپشنز فوری طور پر تلاش کر سکتے ہیں، اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں، اور چند لمحوں میں اپنی انشورنس خرید سکتے ہیں۔

انشورنس مارکیٹ پلیس کے اجراء کے موقع پر ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای اوجہانزیب خان ، نے کہا کہ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی انشورنس مارکیٹ پلیس کا آغاز ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ایزی پیسہ نے ڈیجیٹل انشورنس پروڈکٹس کو متعارف کروا کر انشورنس خدمات کو زیادہ وسیع عوامی طبقے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ اقدام ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم اپنے صارفین کے تجربے کو ہر ممکن طریقے سے بہتر بنائیں اور انہیں زندگی میں پیش آنے والے کسی بھی مشکل وقت میں مالی تحفظ فراہم کریں۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے ہیڈ آف والیٹ بزنس، فرحان حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپنی مخصوص انشورنس مارکیٹ پلیس کے ذریعے، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک انشورنس سیکٹر میں حائل روایتی رکاوٹوں کو توڑ رہا ہے۔ ہمارا مقصد پاکستان میں انشورنس کے فروغ کو آسان اور عام فہم بنانا ہے، کیونکہ ملک میں انشورنس کی شرح 1% سے بھی کم ہے۔ یہ ایزی پیسہ کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے کہ مالی شمولیت کو فروغ دیا جائے اور صارفین کو ایسے جدید حل فراہم کیے جائیں جو ان کی مالی سلامتی میں اضافہ کریں۔

پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کے طور پر، جو اپنے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر چکا ہے، ایزی پیسہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل معاشی نظام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور ملک میں پائیدار ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.