عثمان خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

image

لاہور: قومی وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دوسرے ون ڈے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

حکام کے مطابق عثمان خان کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے۔ اور ایم آر آئی رپورٹ میں لو گریڈ ٹیئر کی شناخت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا

واضح رہے کہ عثمان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 2 اپریل کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.