صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت چینی 164روپے فروخت کرنے کے احکامات واپس لے۔
صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ چینی کے بحران کے ذمہ دار مل مالکان اور حکومت ہے، حکومت کی غلط پالیسی کی سزا تاجروں کو نہ دی جائے۔
حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری
انہوں نے کہا کہ ہتھکڑیاں لگا کر تاجروں کی تذلیل کی جارہی ہے، تاجر چینی 165 روپے فی کلو خرید کر 164 روپے کلو نہیں بیچ سکتے،
حکومت نےفیصلہ واپس نہ لیا تو چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،اگر چینی کا بحران پیدا ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مل مالکان کے ساتھ چینی کا ریٹ طے کرے، تاجروں کے ساتھ زیادتی جاری رہی تو چینی فروخت کرنا بند کر دیں گے۔