پی ٹی آئی نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا، طلال چودھری

image

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے یہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ ان لوگوں سے ہے جن سے مساجد اور نمازی محفوظ نہیں، وزیر اعلیٰ ہر روز بہانہ بناتا ہے یا پھر طعنے دیتا ہے، جس کی حکومت ہے اس نے فرض نبھانا ہے یا کسی اور نے، رمضان کا مہینہ ہے کوئی نا کوئی بہانہ، طعنہ شرم آنی چاہئے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ان سے لڑ رہے ہیں جن کا دین، مذہب، انسانیت سے تعلق نہیں، صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی بہترین بنای اہوتا توسوال ہی پیدا نہیں ہوتا دہشت گردی ہو، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو مسلط نہ کیا جاتا دہشت گردوں کو بسایا نہ جاتا تو آج امن ہوتا۔

علی امین گنڈا پور نے افسروں کو کہا دہشتگردوں سے نہیں لڑنا، طلال چودھری

وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوچ لیا وہ دہشت گردوں کے خلاف نہیں لڑے گی، دہشت گردوں نے پی ٹی آئی کے کسی رہنما،عہدیدار پر 10 ،12 سال سے حملہ نہیں کیا، پی ٹی آئی دہشت گردوں کے نشانے پرنہیں ہے ان کے نشانے پر سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنا گریبان میں جھانکیں، بہانے اور طعنے نہ دیں، آپ دہشت گرد اور ان کے بیانیے کے کیوں ہمدرد ہیں، آئیں مل کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑیں۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پہلے بھی لڑی اب بھی جیت کر دکھائیں گے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو اپنا فرض نبھانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.