ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے ہمیں متحد ہونا ہو گا، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پوری قوم کوعیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ اور ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہو گا۔ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں، صدر مملکت

شہباز شریف نے کہا کہ متحد ہو کر وطن عزیز کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ اور معیشت، معاشرت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ اور ہمیں متحد ہوکراپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.