انڈیا کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک مسافر طیارہ گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس پر مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت 242 افراد سوار تھے۔ انڈیا کی وزارت ہوا بازی کے مطابق طیارے سے ٹیک آف کے فوراً بعد مے ڈے کی کال موصول ہوئی مگر پھر خاموشی چھا گئی۔
- انڈیا کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، طیارے پر مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت 242 افراد سوار تھے
- فلائٹ ریڈار کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ لندن جا رہا تھا اور 'ٹیک آف کے فوراً بعد 625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا'
- وزیر اعظم کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس: 'سانحے نے دھچکا پہنچایا، دل افسردہ ہے'
- طیارے پر سوار مسافروں میں انڈین، برطانوی، پرتگال اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں
- عراق میں امریکی سفارتخانے کو 'سکیورٹی خدشات' کے باعث جزوی طور پر خالی کروانے کا اعلان
احمد آباد طیارہ حادثہ: 242 افراد کو لے جانے والا طیارہ ’ٹیک آف کے فوراً بعد ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گِرا‘، امدادی کارروائیاں جاری