نیو یارک، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی مقبوضہ علاقوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان، روس، چین، صومالیہ کی حمایت سے الجزائر نے طلب کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یو این قراردادوں، جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا
عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل غزہ پر خاموشی توڑ کر اپنا کردار ادا کرے، فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ساتھ سنگین مذاق ہے، ہم ایسے ادارے کاحصہ نہیں بن سکتے جو خاموش تماشائی بنا رہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم اس اخلاقی دیوالیہ پن کا حصہ بننے سے انکارکرتے ہیں، سلامتی کونسل اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لئے قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔