وزیراعظم شہباز شریف 11 اپریل جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 12 اپریل کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 سے 13 اپریل تک لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ نواز شریف سے حکومت کی کارکردگی اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کریں گے۔
ذاتی خواہشات پر قومی مفاد قربان کرنا ملک سے بیوفائی ہے، شہباز شریف
نواز شریف لندن میں دو ہفتے قیام کریں گے جہاں وہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے ، اس کے علاوہ وہ اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس موقع پر کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔