پشاور میں ٹریفک پلان پر عمل درآمد کیلئے مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

image

پشاور میں ٹریفک پلان پر عمل درآمد کیلئے مختلف محکموں کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پشاور میں ٹریفک مسائل سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں نیا ٹریفک پلان متعارف کرنے پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔

معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اجلاس میں رکشوں کو اسٹریم لائن کرنے کیلئےمخصوض کلر اسکیم متعارف،سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ۔

بعض مقامات پر بی آر ٹی کو توسیع ، ضرورت کی بنیاد پر انڈر پاسز اور ہیڈ پل تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہدایت دی کہ زیبرا کراسنگ اور اوور ہیڈ پلوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

پشاورمیں پارکنگ سے متعلق قواعد و ضوابط کا نفاذ یقینی بنایا جائے،جس پلازے کے نقشے میں پارکنگ شامل تھی اس پر عمل درآمد یقینی بنوائیں۔

پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت

کوئی نقشہ بغیر پارکنگ کے پاس کیا گیا ہے تو ذمہ دار کیخلاف کارروائی کی جائے،گاڑیوں کی ویلیو کے حساب سے چالان مقرر کئے جائیں ،غیر قانونی پارکنگ کا راستہ روکا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.