اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں، عطا اللہ تارڑ

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکائیاں مضبوط ہوں گی تو وفاق مضبوط ہو گا۔ جبکہ سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو قربانیاں سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں نے دی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اور ہم کسی چیز کو بلڈوز کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم کوئی رائے مسلط کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ جبکہ  اپوزیشن لیڈر نہ خیبر پختونخوا سے اور نہ ہی سندھ کے ساتھ سنجیدہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور احتجاج کا اعلان کر دیا

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس ملک میں ایک آئین ہے جس کے تحت ایک نظام موجود ہے۔ ہم سیاسی اور جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا قانون موجود ہے۔ اور ہمیں تمام صوبے پیارے ہیں۔ کینال کا معاملہ ایک ٹیکنیکل ایشو ہے اس پر بات چیت ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.