بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات کا دن، ملاقاتیوں کے نام سامنے آ گئے

image

راولپنڈی، بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن اورملاقاتیوں کی لسٹ بھی سامنے آ گئی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف  سے ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماؤں کے ناموں کی لسٹ اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کو بھجوا دی ہے۔

جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

آج ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، نیازاللہ نیازی، مشال یوسفزئی، مبشر نسوانہ، مبشر رحمان اورچودھری ظہیرعباس کے نام  لسٹ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنراسلام آباد کو فریق بنایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.