پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

image

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے، برینٹ خام تیل 60.12 ڈالرز فی بیرل کی سطح پرآگیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت74.95 ڈالرفی بیرل تھی،2 اپریل کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت14 ڈالرز فی بیرل سے زائد کم ہوئی۔

عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے تک کمی بنتی ہے، اس وقت پٹرول اور ڈیزل پر70 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر جی ایس ٹی کی شرح بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.