سکیورٹی فورسز کی ضلع لوئر دیر میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

image
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع لوئر دیر میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن میں دو خوارجی مارے گئے ہیں جن میں حفیظ اللہ نامی ہائی انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے حوالے سے معلومات ملنے پر انٹیلی جنس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو خوارجی مارے گئے۔

بیان کے مطابق ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا، حکومت نے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی موجود خوارج کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts