دبئی سے ڈھاکہ جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کی کراچی میں میڈیکل لینڈنگ

image
دبئی سے ڈھاکہ جانے والی فلائی دبئی کی پرواز جی زیڈ 501 نے جمعے کی علی الصبح ایک میڈیکل ایمرجنسی کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ کے مطابق طیارہ صبح تین بج کر 20 منٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا اور بے نمبر 21 پر پارک کیا گیا۔

واقعے کے فوراً بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے میڈیکل آفیسر نے موقعے پر پہنچ کر متاثرہ مسافرہ مِس بیگم جو کہ بنگلہ دیشی پاسپورٹ رکھتی تھیں، کا طبی معائنہ کیا۔

بعد ازاں انہیں پی اے اے کی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 اس کے بعد صبح تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر طیارے میں ایک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث تمام 159 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار کر ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا۔

دبئی سے متبادل کاک پٹ عملہ اور ٹیکنیکل ٹیم کراچی پہنچی جنہوں نے طیارے کے تکنیکی مسئلے کو حل کیا۔

تمام تر کلیئرنس کے بعد پرواز دوپہر ایک بج کر 21 منٹ پر اپنی منزل ڈھاکہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.