دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

image

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ دوپہر 12 بج کر 31 منٹ پر آیا جس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، لکی مروت مردان، نوشہرہ، لوئر دیر اور صوابی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

صوبہ ہنجاب کے شہروں راولپنڈی، چکوال، حسن ابدال اور میانوالی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.