وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ممالک کے لیے تباہ کن ہے۔‘
- اسرائیل کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جلد ہی غزہ کے زیادہ تر حصوں میں اپنی کارروائیوں کو 'بھرپور' طور پر وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ان میں شدت لائے گی۔
- غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق سنیچر کی صبح سے اب تک آئی ڈی ایف کے حملوں میں 21 فلسطینی ہلاک اور 64 زخمی ہو چُکے ہیں۔
- وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
- اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- پنجاب بھر میں 13 اپریل سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری
ایران میں آٹھ پاکستانی شہریوں کا قتل: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ