امید ہے سیستان میں پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات میں ایران مکمل تعاون کرے گا: پاکستان

image
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان-ایران سرحد سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے مہرستان میں سنیچر کو آٹھ پاکستانی شہری المناک طور پر ہلاک ہو گئے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے بیان کے مطابق ہمارے (ایران میں) مشن نے پہلے ہی ان (ہلاک ہونے والوں) کی شناخت کی تصدیق کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان کی قیادت اور عوام کو اس المناک واقعے پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے ہلاک ہونے والے کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

’نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ہدایات پر تہران میں ہمارا سفارت خانہ اور زاہدان میں ہمارا قونصل خانہ جامع تحقیقات کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی پاکستان واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’پاکستان ایران میں اپنے شہریوں کے غیرانسانی اور بزدلانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم معاملے کی تحقیقات اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی بروقت واپسی میں ایران سے مکمل تعاون کی امید کرتے ہیں۔‘

قبل ازیں اتوار کو ہی پاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے صوبہ سیستان میں آٹھ پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے خلاف غیرانسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کی طرف سے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.