اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ انڈیکس بلندی کیطرف گامزن

image

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کے سبب انڈیکس بلندی کی جانب گامزن ہے۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 293 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس بتدریج بڑھتے بڑھتے مجموعی طور پر 840 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 230 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس کی ایک لاکھ 15 ہزار اور ایک لاکھ 16 ہزار کی 2 سطحیں بحال ہوئی تھیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.