مرغی اور انڈوں کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ

image

مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلونرخ میں پندرہ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈے بھی مزید چار روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔

انڈوں کی فی درجن قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 229 روپے تھی۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.