پاکستان اور چین کے درمیان ڈیری مصنوعات کی برآمد کا آغاز

image

پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی کھیپ چین کو برآمد کرکے نئی تجارتی راہ کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں نئی راہیں میسر آرہی ہیں۔ اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور زرعی معیشت کو نئی توانائی ملے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستانی کمپنی "ای ایل سی بایو ٹیکنالوجی" نے چین کی دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ برآمدی معاہدے بھی طے کرلیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔ رانا تنویر نے اونٹنی کے دودھ کی برآمد کو زرعی معیشت کے استحکام کی ایک نئی مثال قرار دیا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.