پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 2900 پوائنٹس سے اوپر چلا گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 1602 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا تو 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر 2924 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی تھی جب کہ بدھ کے روز 3545 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا اور گزشتہ روز یوم مزدور کی تعطیل کے بعد آج مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.