جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان آج اہم گفتگو متوقع

image

جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان آج اہم رابطہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا آج رابطہ ہوگا، پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو ہاٹ لائن پرساڑھے 11 بجے رابطہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سفارتی اور مشیر قومی سلامتی مذاکرات کا وقت اورمقام طے کریں گے ، جس میں آئندہ کے مذاکرات کے لائحہ عمل اور 10مئی کے سیز فائر فیصلے کی تفصیلات پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا۔

جس کے بعد ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا۔

گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران کبھی بھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts