بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح۔۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں یومِ تشکر آج منایا جارہا ہے

image

پاکستان آج آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی تاریخی کامیابی اور دشمن کے مقابل ڈٹ کر کھڑے ہونے پر بطور قوم یومِ تشکر منا رہا ہے۔ یہ صرف ایک دن کی تقریب نہیں، بلکہ قومی اتحاد، قربانی اور عزم کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔

اسلام آباد میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں سمیت گلگت بلتستان و کشمیر میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، گویا فضائیں ایک بار پھر دشمن کو یہ یاد دلانے لگی کہ پاکستان کی سرزمین پر کوئی میلی نظر ڈالے، تو جواب گرج دار ہی ہو گا۔

پاک فوج کے جوانوں نے آج کے دن اپنے اس عہد کی تجدید کی کہ مادرِ وطن کی حفاظت میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ نہ صرف گولی سے بلکہ جذبے سے بھی دشمن کو شکست دینے کا حوصلہ لیے، ہر سپاہی اپنے فرض پر قائم نظر آیا۔

ملک بھر میں فجر کے بعد قرآن خوانی، شکرانے کے نوافل اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ دعاؤں کی خوشبو میں شہداء کی یاد، قوم کی یکجہتی اور افواج پاکستان کی قربانیاں جھلک رہی تھیں۔

کراچی میں مزارِ قائد اور لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی باوقار تقریب نے بھی دن کی اہمیت کو دوگنا کر دیا۔ جبکہ اسلام آباد میں واقع پاکستان مونومنٹ اس دن کی سب سے نمایاں تقریب کا مرکز بنا، جہاں وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت سمیت مختلف مکاتبِ فکر کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

یہ دن صرف فتح کی یاد نہیں، بلکہ آئندہ نسلوں کو بتانے کا ایک طریقہ ہے کہ جب بھی دشمن نے للکارا، ہم متحد ہوئے، اور سر بلند رہا۔

پاکستان زندہ باد۔ افواجِ پاکستان پائندہ باد۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.