قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
واضح رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی کر کے گولڈ میڈل جیتا جبکہ بھارت کے سچن یادیو 85.16 کی تھرو کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
گولڈ جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے سجدۂ شکر ادا کیا۔