ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے ہیرو ارشد ندیم کا والہانہ استقبال

image

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشدندیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

اولمپکس کے بعد ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا میدان مار کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے جیولین تھرورارشد ندیم جنوبی کوریا سے لاہورپہنچ گئے۔

ائیرپورٹ پر اہل خانہ،اسپورٹس بورڈ حکام اور شہریوں نے قومی ہیرو کا والہانہ استقبال کیا۔

ارشدندیم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شاندار کامیابی کیلئے دعاؤں پر والدین ، ساتھیو ں اور اہل وطن کے شکر گزار ہیں،

پاکستان میں بھی ایتھلیٹکس چپمپئن شپ ہونی چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 50 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل ملا ہے ، انشا اللہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نا م کریں گے۔

پاک بھارت جنگ کے حوالے سے سوال پر ارشد ندیم نے پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی بہاد ر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.