پرو ہاکی لیگ، ارجنٹائن نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا

image

پروہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ارجنٹائن کے شہر سانتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے 36 ویں منٹ میں محمد عماد اور 45 ویں منٹ میں رانا ولید نے گول اسکور کیے جبکہ ارجنٹائن کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اپنا تیسرا میچ کل 13 دسمبر کو نیدر لینڈز جبکہ چوتھا میچ 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US