پیپلز پارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

image

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں کم از کم 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی حکومت مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) کی پنشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اور ریٹائرڈ صنعتی ملازمین کے لیے علاج کی سہولیات فراہم کی جائے۔

چوہدری منظور احمد نے سرکاری اداروں کی نجکاری کی پالیسی کی بھی شدید مخالفت کی اور اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US