وزیراعظم کی صدارت میں معاشی ٹیم کا اہم مشاورتی اجلاس

image

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج معاشی ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، خزانہ ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور معاشی ماہرین شریک ہوں گے۔

اجلاس میں آئندہ بجٹ کے اہداف، محصولات، ممکنہ ٹیکس اصلاحات اور دیگر اہم تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

معاشی ٹیم کا یہ اجلاس وفاقی کابینہ کے باضابطہ اجلاس سے قبل منعقد ہوگا، تاکہ کابینہ کو بجٹ سے متعلق مجوزہ نکات اور فیصلوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، مالی خسارے پر قابو پانے، مہنگائی، اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ کو عوام دوست اور اقتصادی استحکام کا ضامن بنانے کے لیے اہم فیصلے متوقع طور پر اس اجلاس میں کرے گی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.