فیلڈ مارشل امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو

image

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔فیلڈ مارشل کو مدعو کئے جانے پر پاکستان اور اس کے حمایتی خوش جبکہ حریف پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ، بالخصوص بھارتی میڈیا اور پاکستان مخالف لابی صرف سرگرم ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر 7 جون تا 14 جون تک جاری رہنے والی تقریبات کے آخری روز کی تقریبات میں شرکت کریں گے ، ان کی ملاقاتوں اور دیگر رابطوں اور مصروفیات کی تفصیلات کا کوئی شیڈول سامنے نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک ایرکوریلا نے کانگریس کی سماعت میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے شاندار اور مثبت کردار قرار دیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.