ایران کیجانب سے اسرائیل کو سرپرائز دینےکاسلسلہ جاری، ایرانی میزائلوں نےاسرائیل میں تباہی مچادی

image

اسرائیلی ریسکیوزرائع کےمطابق حالیہ میزائل حملوں میں 40افرادکے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔ دوافرادکی حالت انتہائی تشویشناک ہےجنہیں اسپتال روانہ کیاگیاہے تاہم چھروں سے زخمی ہونےوالے تیس افرادخطرےسےباہرہیں، غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتےہوئےاسرائیلی ریسکیواہلکار نےتفصیلات بتاتے ہوئےکہاکہ حملوںدرجنوں بیلکسٹک میزائل استعمال کئےگئے ۔

واضع رہےکہ اس وقت ایرانی میزائل حملوں سے متاثرہ وسطی اسرائیل کےرامات گان میں ریسکیوں آپریشن جاری ہے،جہاں مختلف مقامات پر ریسکیو اہلکار زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہی ہیں ،

دوسری جانب ایران کی جانب سے میڈیکل کمپلیکس پر میزائل حملےپر اسرائیلی وزیردفاع حواس باختہ ہوگئے،،اسرائیلی وزیردفاع کا کہناہے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہسپتال پرحملےکےلئے جوابدہ ہونگے غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج کو اسلامی جمہوریہ ایران میں استریٹیجک اہداف اور تہران میں پاورانفراسٹرکچر پر حملےتیزکرنے کا حکم دیدیا ہے،،تاکہ آیت اللہ کی حکومت کو ہلاکررکھ دیاجائےاور ریاست اسرائیل کولاحق خطرات ختم ہوجائیں ،


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.