ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی اٹھارویں لہر داغنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد تل ابیب کی ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے قم میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہیں۔
- ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی اٹھارویں لہر داغنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد تل ابیب کی ایک عمارت میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں
- اسرائیل نے قم میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جہاں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہیں
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے بات کر رہے ہیں اور انھیں نہیں لگتا کہ اس عمل میں یورپی ممالک کے رہنما کوئی کردار ادا کر سکیں گے
- جنیوا میں یورپی ممالک کے وزرا خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’ایک بار جارحیت بند ہو جائے تو اس کے بعد ایران ایک بار پھر (مسئلے کے حل کے لیے) سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے‘
- وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں اسرائیل ایران تنازع کے پُرامن حل پر زور دیا ہے
ایرانی میزائل حملے کے بعد تل ابیب کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، اسرائیل کا قم میں رہائشی عمارت پر حملہ