ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے

image

ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل داغے کیے گئے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر امریکا کے العديد فوجی اڈہ خالی کرادیا تھا۔ قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب داغا کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔ قطر نے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ قطرکا کہنا ہے کہ امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہےکہ قطر میں امریکی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ موجود ہے۔

عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے اور وہاں موجود اہلکاروں کو بنکروں میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دریں اثناء ایرانی خبررساں ایجنسی ’’تسنیم ‘‘کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو ’’آپریشن بشارت فتح‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ایرانی سکیورٹی حکام کے مطابق قطر میں امریکی ائیربیس پر حملےمیں اتنے ہی بم استعمال کیے جتنے امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے تھے۔ حکام نے مزید کہا کہ قطر میں امریکی ائیر بیس رہائشی علاقے سے دور واقع ہے، ایرانی حملے سے برادر پڑوسی ملک قطرکو کوئی خطرہ نہیں۔

نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل قطر کو آگاہ کردیا تھا تاکہ جانی نقصانات کا خطرہ کم کیا جاسکے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.