’اسرائیل کارروائیاں بند کر دے تو ہمارا جوابی حملوں کا کوئی ارادہ نہیں:‘ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے دعوے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ’مکمل جنگ بندی‘ کا دعویٰ کیا ہے تاہم اسرائیل اور ایران نے ابھی تک جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی غیر قانونی جارحیت بند کر دیتا ہے تو ایران کا اس کے بعد ردعمل جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ’مکمل جنگ بندی‘ آئندہ چند گھنٹوں میں نافذ العمل ہو جائے گی۔
  • ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل اپنے حملے روک دے تو ایران بھی اپنے حملے بند کر دے گا تاہم اسرائیل کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
  • تہران پر صبح کے چار بجے تک شدید فضائی حملے جاری رہے۔ یہ وہ مہلت تھی جو ایران نے اسرائیل کو حملے روکنے کے لیے دی تھی۔
  • اس سے پہلے ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے ردعمل میں قطر میں واقع امریکی فضائی اڈے پر میزائل داغے۔
  • صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان حملوں میں کوئی امریکی یا قطری جانی نقصان نہیں ہوا۔ انھوں نے ایرانی کارروائی کو ’انتہائی کمزور‘ قرار دیا اور ایران کا بروقت پیشگی اطلاع دینے پر شکریہ ادا کیا۔
  • قطر کا کہنا ہے کہ العدید میں واقع امریکی فوجی اڈے کی طرف داغے گئے تمام میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور اس حملے کو 'کھلی جارحیت' اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

’اسرائیل کارروائیاں بند کر دے تو ہمارا جوابی حملوں کا کوئی ارادہ نہیں:‘ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے دعوے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.